جمعہ , 19 اپریل 2024

کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 170 ہوگئی

کابل: کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 170 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں200سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ مرنے والوں میں 13امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے قبول کرلی ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئےکہا ہےکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ داعش سے کابل حملے کا بدلہ لیں گے ، داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …