ہفتہ , 20 اپریل 2024

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا وزیرخارجہ سے رابطہ، افغان صورت حال پر گفتگو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور افغانستان کی صورت حال اور امدادی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سےجاری بیان کے مطابق ‘وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیرخارجہ نے آگاہ کیا کہ افغٓنستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا تعمیری کردار بدستور ادا کرتا رہے گا’۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ‘وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورت حال میں اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہا’۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں امدادی کام جاری رکھے اور افغانستان کے عوام کی ضروریات اور معاشی بہتری کے لیے تعاون رکھنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے اداروں اور تنصیبات میں امدادی کاموں میں تعاون کرنے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اپنا کردار جاری رکھے۔

دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے انتونیو گوتریس کو یقین دلایا کہ وہ اقوام متحدہ کے کاموں میں تمام ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے افغانستان سے انخلا کے لیے عالمی برادری کو سہولت فراہم کرنے کی کاوشوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …