بدھ , 24 اپریل 2024

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسپین وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …