جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

اسرائیلی جارحیت میں فلسطینی بچہ شہید

غزہ: مشرقی غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ عمر حسن ابو النیل شہید ہو گیا۔

مطابق فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینی بچہ گزشتہ ہفتے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی میں زخمی ہوا تھا اور ایک ہفتے تک ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح کل بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔ جس میں اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …