جمعہ , 22 اکتوبر 2021

ایران، افغانستان کے پڑوسیوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی پر تیار ہے

تہران: ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے مغربی ایشیا کے امور نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید رسول موسوی” نے جمعہ کے دن ایک ٹوئیٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حسین امیر عبداللہیان کے پہلے دن کے کام کے آغاز میں یہ ایک اہم ملاقات ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور علاقائی تعلقات کے مستقبل کا روڈ میپ ہے۔

موسوی نے مزید کہا کہ ایران نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اجلاس کی میزبانی پر تیاری کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ جمعرات کو دورہ ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب سمیت صدر مملکت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت افغانستان کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …