جمعہ , 22 اکتوبر 2021

امیر عبداللہیان کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

دمشق: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان شام کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے نئے وزیر خارجہ جناب امیر عبداللہیان کا شام کا یہ پہلا سفر ہے جہاں انھوں نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور شام کے صدر بشار اسد سے دو طرفہ تعلقات علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبداللہیان نے اس سے قبل شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے روڈمیپ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کررہے ہیں تاکہ باہمی تعاون کے ساتھ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا بھر پور مقابلہ کیا جاسکے ۔ امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبداللہیان نے کہا خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی بد امنی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے ، امریکہ اور اسرائیل خطے میں تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔ اور ان کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے کے مسلمانوں، عیسائيوں اور یہودیوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …