ہفتہ , 20 اپریل 2024

لبنان کے لئے ایران کے تیل بردار بحری جہاز کی نہر سوئز پر آمد

تہران: لبنان کے لئے ایندھن کے حامل ایرانی بحری جہاز نہر سوئز تک پہنچ گئے ہیں

لبنان کے ایل بی سی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے لئے ایندھن کے حامل ایرانی بحری جہاز نہر سوئز میں داخل ہونے والے ہیں جو شام کی بانیاس بندرگاہ پر لنگر انداز ہوں گے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سے دس ستمبر تک لبنان کے لئے ایندھن کا حامل ایران کا ایک اور تیل بردار بحری جہاز روانہ ہو جائے گا۔

اس سے قبل حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے لئے ایندھن کے حامل ایرانی بحری جہاز روانہ ہونے کی خبر دیتے ہوئے ایندھن کے حامل ان بحری جہازوں کو ممکنہ طور پر کسی بھی طرح کی جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی بابت سخت خبردار کیا تھا۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران لبنان میں ایندھن کا بحران کافی شدت اختیار کر گیا ہے یہاں تک کہ بعض اسپتالوں، کمپنیوں اور نان بائیوں نیز مختلف دیگر خدماتی اداروں کی سرگرمیاں کم یا پھر معطل ہو گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …