جمعرات , 25 اپریل 2024

بغداد کانفرنس کامیاب رہی، علاقہ میں عراق کی اہمیت کا پتہ چلا: مقتدی صدر

بغداد: عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ بغداد کانفرنس سے علاقہ میں عراق کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

اتوار کو ایک ٹوئٹ میں مقتدی صدر نے لکھا کہ اس کانفرنس کا سب سے خوبصورت پہلو، عالمی سطح پر عراق کا سیاسی کردار اور عرب ممالک کی جانب سے اس کا خیر مقدم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے لئے اس کانفرنس کی میزبانی ایک اہم موڑ ثابت ہوگی اور سیکورٹی نیز اقتصادی لحاظ سے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واضح طور پر اس سے علاقے میں عراق کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

مقتدی صدر کا کہنا تھا کہ متعدد فریقین کو اس کانفرنس میں ایک جگہ جمع کرنا، اس کانفرنس کی کامیابی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے عراق مشرق وسطی میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ بغداد کانفرنس ایک سیاسی اجلاس سے زیادہ اخوت اور بھائی چارے کا اجلاس ثابت ہوا اسی لئے دشمن اس کے اثرات کو کم نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ سنیچر کو منعقد بغداد کانفرنس میں مصر، ایران، سعودی عرب، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، ترکی اور فرانس جیسے ممالک شامل ہوئے۔

اس کانفرنس میں شامل ممالک نے دہشت گردی کے خلاف عراقیوں کی جنگ کی قدردانی کی اور ہر طرح کی دہشت گردی کی مخالفت کی تاکید کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …