جمعرات , 20 جنوری 2022

جلال آباد میں طالبان نے پاکستانی قونصل خانہ کے ساتھ لگے خاردار تاروں کو ہٹادیا

جلال آباد: افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان حکام نے پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور قونصل خانے کے ساتھ لگے خاردار تاروں کو ہٹادیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے مقامی افرادکی مدد سے قونصل خانےکے ساتھ لگے خار دار تاروں کو ہٹایا، رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشینری کی مدد بھی لی گئی۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ مشکلات اور رکاوٹیں ختم ہو چکی ہیں اور پاکستانی قونصل خانہ ویزا حاصل کرنے میں بہت مدد کر رہا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

لندن: کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی میں شرکت کرنے پر برطانوی وزیر اعظم بورس …