منگل , 25 جنوری 2022

لبنان، بیروت میں دھماکہ، تین افراد جاں بحق

بیروت: لبنان کے برج البراجنہ علاقے میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کے میڈیا ذرائع نے بیروت میں واقع برج البراجنہ میں دھماکے کی خبردی ہے۔

النشرہ ویب سائٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ دھماکہ گیزر بنانے والے ایک کارخانے میں ہوا۔دھماکے کی خبر کے بعد سیکورٹی اہلکار اور خفیہ ایجنسی کے ملازم جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

برج البراجنہ کے میئر عاطف منصور کا کہنا تھا کہ دھماکے کے اسباب کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہو رہی ہيں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ پولیس اور متعلق ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عرب امارات میں سرمایہ کاری صفر ہوجائے گی، یمنی رہنما کا سخت انتباہ

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے بیرونی سرمایہ کاروں …