جمعہ , 19 اپریل 2024

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری

غزہ: جنگ بندی کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے تین مقامات پر میزائل گرائے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے چند منٹ کے وقفے سے غزہ میں تین الگ الگ مقامات پر چار میزائل گرائے۔ جنوبی غزہ میں صلاح الدین کے مقام پر دو میزائل حملے کیےگئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں بیت حانون اور شمالی غزہ میں حماۃ الثغور فورسز کے مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرنے والے اسرائیلی طیاروں پر جوابی فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات غزہ میں فلسطینی شہریوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 11 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …