بدھ , 24 اپریل 2024

کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلندکرنےکا حق ہے، طالبان

دوحہ: افغان طالبان کا کہنا ہےکہ انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنےکا حق ہے۔

یہ بات قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ زوم پر انٹرویو میں کہی ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی ملک کےخلاف مسلح آپریشن کرنےکی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مسلمان ہونےکےناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر، بھارت یا کسی بھی ملک کےمسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

ایک سوال کے جواب میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ حقانی کوئی گروپ نہیں، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …