اتوار , 24 اکتوبر 2021

طالبان نے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے برطانوی ادارے کو کام کرنےکی اجازت دے دی

کابل: طالبان نے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے برطانوی ادارے ہالو ٹرسٹ کو افغانستان میں اپنا مشن بحال کرنےکی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالوٹرسٹ نے آج سے اپنے 1ہزار سے زائد ملازمین کے ساتھ 5 افغان صوبوں میں مشن کا آغازکردیا ہے۔

ترجمان ہالو ٹرسٹ کا کہنا ہےکہ طالبان کوہالو ٹرسٹ پر اعتماد ہے، ٹرسٹ نے دوران جنگ طالبان کے زیر انتظام علاقوں میں بارودی سرنگیں صاف کی تھیں۔

اس سے قبل کابل پر طالبان کےکنٹرول سے قبل ہی ہالو ٹرسٹ نے افغانستان سے اپنا غیر ملکی عملہ واپس بلا لیا تھا۔

خیال رہےکہ افغانستان میں گذشتہ دو دہائیوں میں ہونے والی جنگ کے دوران کئی بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جوکہ شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور ان کا خاتمہ افغان شہریوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …