جمعرات , 20 جنوری 2022

کابل ایئرپورٹ دوبارہ کھولنےکے لئےطالبان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، قطری وزیرخارجہ

دوحہ: قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نےکہا ہےکہ قطر طالبان کے ساتھ مل کر جلد ازجلدکابل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنےکے لیےکام کررہا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہےکہ کابل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے ترکی سے بھی مدد لینے پر غورکررہے ہیں۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کے ہمراہ دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے لیے ہم بہت محنت کررہے ہیں اور امید ہےکہ ہم جلد ہی اسے چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

دوسری جانب افغان سول ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا ہےکہ کابل ایئرپورٹ سےاندرون ملک پروازیں کل (جمعہ) سے شروع کی جائیں گی جب کہ بین الاقوامی پروازیں شروع کرنےمیں وقت لگےگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ہی قطرکاطیارہ تکنیکی ٹیم کولےکرکابل ایئرپورٹ پہنچا تھا تاکہ کابل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے طالبان سے بات چیت کی جاسکے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قطر سے آنے والی ٹیم دیگر فریقین کی درخواست پر کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے آئی ہے تاکہ کابل ایئرپورٹ پر انسانی بنیادوں پر فضائی آپریشن بحال ہوسکے اور انخلا کا آپریشن دوبارہ شروع کیا جاسکے ۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

لندن: کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی میں شرکت کرنے پر برطانوی وزیر اعظم بورس …