جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

آیت‌ الله حکیم کے انتقال پر عراق میں عام سوگ، ایران کی تعزیت

بغداد: عراق کے وزیر اعظم نے آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر عراق میں ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراق میں آج ہفتہ کے روز عام سوگ کا اعلان کیا جبکہ نجف اشرف کے گورنر لؤی الیاسری نے اس صوبے میں 3 دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی تمام عمر ظلم و جور اور ڈکٹیٹر بعثی حکومت کے تسلط پسندانہ اور استبدادی نظام کے خلاف جدوجہد میں گذاری۔

آیت الله سید محمد سعید طباطبائی حکیم کا جو عراق کے مرجع عالی قدر اور سید محسن حکیم کے نواسے تھے کل بروز جمعہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …