منگل , 26 اکتوبر 2021

مسجدالاقصی میں 45 ہزار نمازیوں کا روح پرور اجتماع

بیت المقدس: رکاوٹوں اور ناکہ بندی کے باوجود مسجدالاقصی میں نماز جمعہ کے روح پرور اجتماع میں 45 ہزار فلسطینیوں نے شرکت کی۔

قدس شریف کے ادارہ اوقاف کے اعلان کے مطابق گزشتہ ہفتے کی طرح اس جمعہ کو بھی اسرائیل نے مسجدالاقصی کی جانب جانے والی سڑکوں کی ناکہ بندی کی اور رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن اس کے باوجود فلسطینی اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے، یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب صیہونی فوجیوں نے طاقت کے زور پر فلسطینیوں خاص طور پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ اس موقع پر فلسطینی نمازیوں نے قدس شریف اور غزہ کے لوگوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …