منگل , 19 اکتوبر 2021

پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان ذرائع کا دعویٰ

پنج شیر: طالبان کے متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان فورسز نے اب وادی پنج شیر سمیت افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

طالبان کی جانب سے پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے دعوے کے بعد دارالحکومت کابل میں جشن کے طور پر شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایک طالبان کمانڈر نے کہا کہ ‘اللہ کے فضل سے پورے افغانستان پر اب ہمارا کنٹرول ہے، پریشان کرنے والوں کو شکست ہوئی اور پنج شیر اب ہماری کمان میں ہے’۔

ابتدائی طور پر ان رپورٹس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

افغانستان کے سابق نائب صدر و اپوزیشن فورسز کے رہنماؤں میں سے ایک امر اللہ صالح نے ‘طلوع نیوز’ کو بتایا کہ ان کے ملک سے فرار ہونے سے متعلق رپورٹس جھوٹی ہیں۔

دوسری جانب وادی پنج شیر میں لڑائی کے باوجود طالبان کو آئندہ چند روز میں حکومت تشکیل دینی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …