بدھ , 20 اکتوبر 2021

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 79 افراد جاں بحق

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 53 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 980 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث79 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہزار 114 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 75 ہزار 558 ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …