پیر , 25 اکتوبر 2021

مانسہرہ، کار حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

مانسہرہ: قلندر آباد انٹرچینج کے قریب کار کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلع مانسہرہ میں قلندر آباد انٹرچینج کے قریب کار کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہری پور سے مانسہرہ آنے والی آلٹو کار ٹائر پھٹنے کے باعث روڈ کے ساتھ دیوار سے جا ٹکرائی۔

کار میں سوار عادل ملک، اس کی پھوپھی مسمات (ش) پھوپھی کی 8 سالہ بیٹی، عادل ملک کی چار دن کی نومولود بچی اور گاڑی ڈرائیور عزیر موقع پر ہی چل بسے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …