بدھ , 20 اکتوبر 2021

کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 3 اہلکار شہید

کوئٹہ: کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اور شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر ہوا، دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ سکیورٹی اہلکار تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …