پیر , 18 اکتوبر 2021

عراق میں داعش کا حملہ 13 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

بغداد: عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے صوبہ صلاح الدین میں دہشتگردانہ کارروائیاں کی ہیں ۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے ینکجه پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں اب بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …