بدھ , 24 اپریل 2024

لبنان کے بزرگ عالم دین شیخ عبدالامیر قبلان انتقال کر گئے

بیروت: لبنان کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ لبنان کے شیعہ مسلمانوں کی مجلس اعلای اسلامی کے سربراہ شیخ عبدالامیر قبلان اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

لبنان کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق مرجع تقلید شیخ عبدالامیر قبلان کافی عرصے سے بیمار تھے اور کل رات 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شیخ عبدالامیر قبلان 1936 میں جنوبی لبنان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محمد علی قبلان اور دادا موسی قبلان خطے کے مشہور و معروف علماء میں سےتھے۔

شیخ عبدالامیر قبلان نے نجف اشرف میں اپنی دینی تعلیم مکمل کی اور درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے۔ آپ آیت اللہ العظمی خوئی اور سید اسماعیل کے شاگردوں میں سے تھے۔

شیخ عبدالامیر قبلان لبنان میں استقامتی محاذ کے بڑے حامی اور غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے سخت مخالف تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …