جمعرات , 2 دسمبر 2021

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی پیر المپک کارواں کا شکریہ ادا کیا

تہران: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ٹوکیو میں پیر المپک مقابلوں میں ایرانی کاروان کی شاندار کارکردگی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: میں ایرانی عوام کو خوشحال کرنے پر پیرالمپک کاررواں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیر المپک مقابلوں میں ایرانی کاروان نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 تمغے حاصل کئے ہیں جن میں ایک کانسی کا تمغہ ، 12 سونے کے تمغے اور 11 چاندی کے تمغے شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب یمن میں انسانی حقوق کی تحقیقات سے پریشان

لندن: سعودی عرب یمن میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ذریعے کرائی …