جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطینی قیدیوں نے دو اسرائیلی جیلوں میں آگ لگا دی

تل ابیب: عبری ذرائع کے مطابق فلسطینی قیدیوں نے ایک اور صیہونی جیل میں آگ لگا دی۔

شہاب نیوز کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کی جانب سے نقب کے صحرائی علاقے میں واقع ’کتسیعوت‘ جیل میں آگ لگا دیے جانے کے بعد، رامون جیل کے فلسطینیوں نے بھی صیہونی ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس جیل کی دو سیل میں آگ لگادی۔

اس اقدام کے بعد، صیہونی شعبہ انٹیلیجنس شاباک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ دوسرے جیلیوں میں اسی طرح کے واقعات سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہے کیونکہ اس بات کا زیادہ احتمال ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی دوسری جیلوں میں بھی فلسطینی اسی طرح کا اقدام کر سکتے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن نے اس بارے میں بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کی سبھی جیلوں میں قیدیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انہیں منتقل و متفرق کئے جانے کی کسی بھی ہدایت پر عمل نہیں کریں گے اور ہرحال میں صیہونی پولیس کے اقدامات کے خلاف ڈٹ جائیں گے۔

اس سے پہلے فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے قیدیوں نے انتباہ دیا تھا کہ اگر جیل کے عہدیداروں نے انہیں کہیں اور منتقل کیا تو وہ جیل کی کوٹھریوں میں آگ لگا دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز صیہونی جیل ’کتسیعوت‘ میں فلسطینی قیدیوں نے اپنے خلاف صیہونی انتظامیہ کے وحشیانہ رویے پر احتجاج کرتے ہوئے اس جیل کی 7 سیل میں آگ لگا دی تھی۔

پیر کے روز 6 فلسطینی قیدیوں کی مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں وا‍قع ’جلبوع‘ جیل سے سرنگ بناکر نکلنے میں کامیابی کے بعد سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی سیکیورٹی فورسز کا وحشیانہ رویہ عروج کو پہنچ چکا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …