منگل , 23 اپریل 2024

قطر کے وزیر خارجہ تہران کے دورے پر

تہران: قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج تہران کے دورے پر آرہے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق، قطر کے وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللھیان سے ملاقات و گفتکو کے علاوہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقات و گفتگو کریں گے۔

اس بات کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ قطر کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انجام پا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …