جمعرات , 2 دسمبر 2021

ایران کا بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کا اعلان

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں افغانستان میں پائیدار امن و صلح اور جامع حکومت کی تشکیل پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانتسان میں ایسی جامع حکومت کی تشکیل ضروری ہے جو افغانستان کے عوام کے ارادوں پر مشتمل ہو۔ انھوں نے کہا کہ افغانتسان میں غیر ملکی مداخلت سے بحران مزيد پیچیدہ ہوجائےگا اور اس سے افغانستان کے مسئلہ کے حل میں کوئي مدد نہیں ملےگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران بین الافغان مذاکرات اور گفتگو کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ویانا مذاکرات میں امریکہ کا پلڑا بھاری نہیں ہے: نیویارک ٹائمز

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کا رویہ، امریکا اور اسرائیل …