جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب: 70 ہزار افراد ایک روز کے دوران عمرہ ادا کر سکیں گے

ریاض: سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کے مطابق معتمرین کی یومیہ تعداد کو بڑھا کر 70 ہزار کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت کی طرف سے جاری کرد بیان کے مطابق اس سلسلے میں حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے گا۔

وزارت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری سے کیا گیا۔ عمرے کی بکنگ "توکلنا” ایپلی کیشن کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …