جمعہ , 19 اپریل 2024

نیٹو شمالی عراقی انتظامیہ میں دوسری کمان گاہ کھولے گا: بوریل

اربیل: یورپی یونین خارجہ تعلقات اور سلامتی امور کے نمائندہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ نیٹو عراق کے شہر اربیل میں دوسری کمان گاہ کھولے گا۔

جوزف بوریل نے اربیل میں شمالی عراقی کرد انتظامیہ کے صدر ناچروان بارزانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

اس موقع پر بوریل نے کہا کہ شمالی عراقی انتظامیہ ،عراق اور خطے میں استحکام کےلیے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ہم بغداد اور اربیل کے درمیان اچھے تعلقات کو سراہتے ہیں اور انہیں فروغ دینے کی امید رکھتے ہیں۔

بوریل نے کہا کہ یورپی یونین داعش کے خلاف شمالی عراقی انتظامیہ کی کوششوں میں ساتھ دے گی ،اربیل میں عسکری مشاورت کے لیے نیٹو کی دوسری کمان گاہ کھولنے کے علاوہ یورپی یونین فوج کے عسکری مشیر یہاں اپنی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …