جمعرات , 18 اپریل 2024

خون خرابے کے خاتمے پر طالبان کی تاکید

کابل: افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم نے ملک میں جنگ اور خون خرابے کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم ملا محمد حسن آخوند نے کہا کہ ہماری حکومت افغانستان اور دنیا کی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ طالبان قیادت قوم کے حوالے سے کڑی آزمائش اور امتحان سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب ملک میں خون خرابے کا دور ختم ہوگیا ہے۔

عبوری طالبان حکومت کے وزیراعظم نے سابق افغان عہدیداروں کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہوئے تمام افغان رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ وطن واپس آجائیں۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کئی روز کی تاخیر کے بعد منگل کے روز اعلان کی جانے والی کابینہ میں ملا حسن آخوند کو عبوری حکومت کا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبان لیڈر ملاہیبت اللہ آخوندزادے نے افغان عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عبوری طالبان حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے نئی کابینہ میں افغان عوام کے حقیقی نمائندوں کو شامل نہ کیے جانے کی سمت کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ نئی حکومت جلد اپنا کام شروع کردے گی۔طالبان لیڈر نے واضح طور پر کہا کہ ملک کو اسلامی شریعت کے مطابق چلایاجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …