بدھ , 24 اپریل 2024

سپاہ پاسداران کا عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

بغداد: اسلامی جمہوری ایران کی آئی آر جی سی فورس نے شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔

اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے شمالی عراق کے کردستان علاقے میں جمعہ کو علی الصباح ایک آپریشن کیا جس میں خاص ڈرون کا استعمال ہوا جو ہدف پر لگنے کے ساتھ ہی پھٹ جاتے ہیں۔

آئی آر جی سی کی بری یونٹ کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور کی طرف سے شمالی عراق میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی کے بارے میں کئے گئے انتباہ کے بعد، اس فورس نے جمعہ کو علی الصباح شمالی عراق میں دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی آر جی سی فورس نے اس آپریشن میں خاص ڈرون کے علاوہ، خاص قسم کی توپیں بھی استعمال کیں جن سے کسی بھی چھوٹے سے چھوٹے ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …