بدھ , 24 اپریل 2024

لبنان میں ایک سال سے زائد ڈیڈلاک کے بعد حکومت بنانے پر اتفاق

بیروت: لبنان میں 13 ماہ کے ڈیڈلاک کے بعد بالآخر حکومت کی تشکیل کا معاہدہ طے پاگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی رہنماؤں نے جمعہ کے روز نجیب میقاتی کی قیادت میں 24 وزرا پر مشتمل حکومت کی تشکیل پر اتفاق کیا۔

صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیراعظم نجیب میقاتی اور صدر میشل عون نے اسپیکر پارلیمنٹ کی موجودگی میں حکومت کی تشکیل کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں ایک سال سے زائد عرصے تک باضابطہ حکومت کا قیام نہ ہونے سے معاشی حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

حکومت کے تشکیل کے معاہدے کے موقع پر نجیب میقاتی میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی خراب ہے مگر ہم لبنانی متحد ہوتے ہیں تویہ ناممکن نہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ہاتھوں کو تھامنا ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ متحد، پر امید اور عزم کے ساتھ کام کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …