جمعرات , 9 دسمبر 2021

صیہونی فوج کا فرار شدہ 6 فلسطین قیدیوں میں سے 2 کو گرفتار کرنے کا دعوی

تل ابیب: صیہونی فوج نے’جلبوع‘ جیل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہوئے 6 فلسطینیوں میں سے 2 فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے دعوی کیا کہ ان دو فلسطینیوں کو 1948 کی مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے ناصرہ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

صیہونی میڈیا کا دعوی ہے کہ گرفتار ہوئے دو فلسطینی یعقوب قدری اور محمد عارضہ ہیں جن کا تعلق فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم سے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی ’جلبوع‘ جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر آزاد ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ انکی اس کامیابی سے جہاں فلسطینی خوشی تھے وہیں صیہونی اتنظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے شہر بصرہ میں بم دھماکے میں پندرہ افراد شہید

بصرہ: عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الجمہوری اسپتال کے قریب زوردار بم دھماکے کے …