ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی جانب سے ایندھن کی ترسیل امریکی محاصرہ کی شکست کا نقطہ آغاز ہے: حزب اللہ

بیروت: حزب اللہ نے لبنان کو ایندھن ارسال کرنے کے تہران کے اقدام کو امریکی محاصرہ کی شکست کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹیو شوری کے نائب نے کہا کہ ایران کے ایندھن سے لدے ایرانی جہاز کے یہاں پہنچنے کے بعد ہم امریکی محاصرہ کی شکست کے نئے مرحلہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

المنار کے مطابق حزب اللہ کے رہنما نائب شیخ علی دعموش نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایندھن سے لدے جہاز ارسال ہونے سے امریکیوں کی اوقات سامنے آ گئی اور لبنانیوں پر دباؤ ڈالنے کی امریکی کوشش ناکام ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایندھن کی ترسیل سے یہ بات ظاہر ہوگئی کہ لبنانی قوم کے بحران کے پیچھے امریکہ اور اس کے کرایہ کے ٹٹو ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لبنانی مفتی شیخ احمد قبلان نے کہا تھا کہ لبنان کو امریکہ کی طرف سے تھوپی گئی جنگ کا سامنا ہےاور ایران کی طرف سے ایندھن کی ترسیل لبنان پر امریکی تسلط کے خاتمہ کا مقدمہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …