جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطین کے لئے بھیجے گئے ۵۰ ہزار کورونا ویکسین صیہونی حکومت نے ضائع کر دیے

غزہ: صیہونی حکومت کے غیر انسانی رویے کی وجہہ سے غزہ کے پچاس ہزار لوگ کورونا کا انجکشن لگوانے سے محروم ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ کس طرح صیہونی حکومت کے غیر انسانی رویہ کی وجہ سے کورونا کے انجکشنز کی 50 ہزار ڈوز خراب ہو گئیں۔ یہ انجکشنز ’اسپوتنک لائٹ‘ کے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت نے 50 ہزار ڈوز کے خراب ہونے کے لئے صیہونی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے ان ٹیکوں کو صحیح وقت پر غزہ پہونچنے سے روک دیا– صیہونی حکومت نے کورونا کے ٹیکوں کو لمبی مدت تک حمل و نقل کی غیر مناسب صورتحال کے حوالے کردیا جس سے یہ ٹیکے خراب ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے بیان میں آیا ہے کہ جمعرات کے روز رام اللہ سے کرم ابوسالم پاس کے ذریعہ 50 ہزار ڈوز غزہ پہونچیں۔ ’کرم ابو سالم‘ پاس صیہونی پلیس کے کنٹرول میں رہتا ہے۔ غزہ پہونچنے پر ان ٹیکوں کی کیفیت کی طرف سے اطمینان کے حصول کے لئے جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ پوری کھیپ خراب ہوچکی ہے کیونکہ انکے استعمال کے لازمی درجہ حرارت میں انہیں نہیں رکھا گیا جس کے بعد ان سبھی ٹیکوں کو پھینکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …