جمعہ , 19 اپریل 2024

صیہونیوں کا نابلس پر وسیع حملہ، 23 فلسطینی شدید زخمی

نابلس: مغربی پٹی کے شہر نابلس پر صیہونیوں کے وسیع حملے میں 23 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صیہونیوں کے نابلس پر وسیع حملے کے بعد فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوگیا جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک دن قبل فلسطینی تنظيم الاسیرہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں صہیونی جیل کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ انتباہ آخری انتباہ ہے اگر اسرائیل جیل کے حکام نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھا تو فلسطینی قیدی انھیں پروگرام کے مطابق نشانہ بنائیں گے اور اسرائيلی جیلوں میں جہادی مشن شروع ہوجائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …