ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

الحشد الشعبی نے اربعین کے زائرین پر حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا

بغداد: عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے بتایا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے زائرین پر حملے کی داعش کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گيا ہے ۔

الحشد الشعبی نے بتایا ہے کہ جنوبی بغداد میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے شرکاء پر حملے کی ایک سازش کو بے حد کامیاب منصوبہ بندی کے ذریعے ناکام بنا دیا گيا ہے ۔

بیان کے مطابق ، داعش کے کچھ دہشت گرد جنوبی بغداد میں امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے جنہيں الحشد الشعبی نے خفیہ اطلاعات کے بعد ایک آپریشن میں تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ دہشت گرد امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر حملے کے علاوہ بجلی سپلائی ٹاوروں پر بھی حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں تمام عراقیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ فرد یا چیز کو دیکھنے کے بعد فورا ذمہ دار عہدیداروں کو اطلاع دیں۔

در ایں اثنا الحشد الشعبی کے نائب سربراہ یاسر حسین نے بھی کہا ہے کہ اربعین کے لئے الحشد الشعبی نے ایک خاص کمیٹی تشکیل دی ہے جو کربلا سے امام حسین کے اربعین کے تمام زائرین کی واپسی تک کام کرتی رہے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی کو پہلی صفر سے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم کر دیا گیا تھا اور وہ کربلا میں امام حسین کے زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حفاظتی اقدامات کے ساتھ کورونا کا معاملہ بھی ہے اور کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھی نظر رکھے ۔

یاسر حسین نے بتایا کہ الحشد الشعبی نے نگرانی کے لئے اربعین مارچ کے تمام راستوں پر کیمرے لگائے ہيں تاکہ ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …