ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

ایران نے افغانستان کے لئے کمرشل پروازیں بحال کر دیں

تہران: ایران نے افغانستان کے لیے اپنی کمرشل پروازیں بحال کردیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے ایک ماہ بعد 15 ستمبر کو افغانستان کے لیے اپنی کمرشل پروازیں بحال کردی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق 15 ستمبر کو ایران کی نجی ائیرلائن ماہان ایئر کی مسافر پرواز نے افغان دارالحکومت کابل اور ایرانی شہر مشہد کے درمیان پرواز کا آغاز کیا اور پرواز پہلے مشہد سے مسافروں کو لے کر کابل پہنچی جس کے بعد پرواز اسی روز واپس مشہد روانہ ہوئی۔

ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 15 اگست کو کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اگلے ہی روز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازیں نہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔

ایران کی ماہان ایئرلائن ملک کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ہے جو کابل اور مشہد کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلاتی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …