ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں فریقین نے تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور کورونا ویکسین کی سپلائی کے بارے میں بات کی۔

جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان اور ہندوستان کے وزیر خارجہ سوبرامنیم جے شنکر کے درمیان گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں توسیع کے اور کورونا ویکسین کی فراہمی سے متعلقہ مذاکرات کو انجام تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کے حالات کے تعلق سے بات چیت جاری رکھنے کے علاوہ افغان عوام کے ارادہ کو عملی جامہ پہنانے، ایک جامع حکومت کی تشکیل اور بیرونی مداخلت سے دور رہنے پر اعلانِ اتفاق ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللھیان نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی بنیاد پر تجارتی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر زور دیا۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کو رکنیت حاصل ہونے جانے پر مبارکباد پیش کی اور دہلی حکومت کو کورونا ویکسین کی طے شدہ مقدار کی فوری ترسیل کا پابند بتایا۔

یہ بھی دیکھیں

کانگریس کی عمارت پر حملہ اور کابل میں طیارے سے گرتے شہری، امریکی دور کے خاتمہ کا ثبوت : ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے منگل کو ، ویڈیو کانفرنسنگ کے …