ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

ویانا مذاکرات اگلے کچھ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہوں گے : ایران

تہران: وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اگلے کچھ ہفتے میں ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کی خبر دی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گروہ چار جمع ایک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر نیویارک میں موجود سعید خطیب زادہ نے جوہری معاہدے سے مربوط مذاکرات کے پھر سے شروع ہونے کے بارے میں کہا: ہر اجلاس کے لئے پہلے سے ہم آہنگی ضروری ہوتی ہے، جیسا کہ پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ ویانا مذاکرات آئندہ کچھ ہفتوں میں شروع ہوں گے جس کی اطلاع گروہ چار جمع ایک کو دی جا چکی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے ضروری ہے کہ وزارت خارجہ کی ٹیم مذاکرات کے خد و خال (ڈھانچہ) طے کرے۔

یہ بھی دیکھیں

کانگریس کی عمارت پر حملہ اور کابل میں طیارے سے گرتے شہری، امریکی دور کے خاتمہ کا ثبوت : ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے منگل کو ، ویڈیو کانفرنسنگ کے …