ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران اور متحدہ عرب امارات کی تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے دوران مختلف موضوعات من جملہ دوطرفہ سیاسی اور قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے متحدہ عرب امارات سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ مختلف امور پر تعلقات کے فروغ کے بارے میں ایران کے صدر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت، اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ موثر مشاورت اور تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے نائب وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات اور دونوں ممالک کے درمیان مثبت مذاکرات کا حوالہ دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے پر امیر عبداللہیان کا شکریہ ادا کرتے ہو‏ئے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسے دونوں ممالک کی کوششوں کا مظہر قرار دیا۔

دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے قونصلر امور کے ساتھ ساتھ ایرانی شہریوں کے مسائل سے متعلق کچھ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جسے حل کرنے کیلئے متحدہ عرب امارت نے یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …