جمعہ , 19 اپریل 2024

چند گھنٹوں میں مستعفی ہونے والی سوئیڈن کی وزیراعظم نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا

یورپی ملک سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے گزشتہ دنوں چند گھنٹوں بعد مستعفی ہونے والی میگڈیلینا اینڈرسن کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا۔

پیر کو سوئیڈن کی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر وزیراعظم کیلئے رائے شماری ہوئی اور 54 سالہ سوشل ڈیموکریٹس جماعت کی میگڈیلینا اینڈرسن کو وزیراعظم منتخب کیا۔

میگڈیلینا اینڈرسن کی حمایت 101 اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے ووٹ نہیں دیا اور یوں وہ 2 ووٹوں سے وزیراعظم منتخب ہوئیں۔

سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں۔

میگڈیلینا اینڈرسن سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

پانچ دن قبل میگڈیلینا اینڈرسن تقرری کے کچھ گھنٹے بعد ہی عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں۔

بجٹ پاس نہ ہونے پر اتحادی پارٹی نے حکومت سے الگ ہونے پراعلان کیا تھا جس کے بعد میگڈیلینا اینڈرسن نےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …