پیر , 24 جنوری 2022

لیونل میسی نے ایک بار پھر گولڈن بال کو اپنے نام کر لیا

ارجینٹائنا کے فٹ بال سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک بار پھر گولڈن بال کو اپنے نام کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوہزار اکیس کی گولڈن بال کو جیتنے والے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کے طویل سلسلے کو اُس وقت لگام لگ گئی جب جیوری ٹیم نے لیونل میسی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے اُن کو گولڈن بال کا حقدار قرار دے دیا۔

یہ ساتویں بار ہے کہ جب آرجینٹائنا کے فٹ بال سپر اسٹار مسی نے گولڈن بال کو اپنے نام کیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد اب وہ اپنے اہم اور روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو سے صرف دو بال پیچھے رہ گئے ہیں۔ رونالڈو اب تک نو گولڈن بال حاصل کر چکے ہیں۔

اس سال گولڈن بال حاصل کرنے کے لئے لیونل میسی کا پولینڈ کے بایرن میونخ کلب کے فٹ بال اسٹار رابرٹ لواندوفسکی کے ساتھ سخت مقابلہ تھا لیکن آخرکار لیونل میسی کو دوہزار اکیس کی گولڈن بال کا حقدار قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

یاسر شاہ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں بے گناہ قرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں لیگ اسپنر …