ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 1.1 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42577 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 475افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 10افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28728ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 84840 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13876ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 327 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 42236 ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …