ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب کا عمرے کی ادائیگی کرنے والوں کے لئے اہم فیصلہ

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیرقرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیرقرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم غیرمنظورشدہ ویکسین لگوائے افراد کو عمرے سے قبل 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے ویکسی نیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …