منگل , 23 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد کا دورہ ایران متوقع

تہران: متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی سطحی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے دائرے میں متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی سطحی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ایران خلیج فارس کے ملکوں کے ساتھ روابط کا فروغ چاہتا ہے اور ہم ایران کے اس اقدام کو مثبت قدم سمجھتے ہیں۔

انور قرقاش نے دعوی کیا کہ ایران کی علاقائی سطح پر فعالیت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے تاہم تصادم اور صف بندی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی تھی اور اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا اور انور قرقاش سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …