ہفتہ , 20 اپریل 2024

ویانا مذاکرات کے دوسر ے دن میں ایرانی وفد کی مشاورت کا سلسلہ جاری

ویانا: ویانا مذاکرات کے دوسرے دن پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے مختلف شکلوں، موضوعات اور سطحوں پر ایرانی وفد کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ اور سنیئر ایرانی مذاکرات کار ‘علی باقری کنی’ نے منگل کے روز یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری برائے خارجہ پالیسی کے امور "انریکہ مورا” جس کمیشن کی قیادت کر رہا ہے، کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے کل کی ملاقات کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے بات چیت کو جاری رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے معاشی سفارتکاری کے امور ‘مہدی صفری نے آسٹریا کے مرکزی بینک کے سربراہ مسٹر ہولٹزمین سے ملاقات کر کے بینکاری اور مالیاتی تعلقات کو مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا 29 نومبر کو آغاز ہوگیا ہے۔ ایرانی وفد کی قیادت اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی کررہے ہیں۔ اجلاس کوبرگ ہوٹل میں جاری ہوگيا ہے۔

ان دنوں ایرانی وفد کی توجہ جابرانہ پابندیوں کے خاتمے پر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …