جمعہ , 19 اپریل 2024

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو تباہ کردیا

صنعا: یمنی فورسزکے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب فوجی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد کا جاسوس طیارہ سی ایچ 4 قسم کا تھا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا سعودی عرب کا جاسوس طیارہ صوبہ صعدہ اور صوبہ عمران کے درمیان المشیہ علاقہ سے اطلاعات جمع کررہا تھا جسے یمنی فورس نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی ہر قسم کی بربریت اور جارحیت کام نہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …