ہفتہ , 22 جنوری 2022

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں دو کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں نہتے نوجوان پلواما میں قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ بھارتی فوج نے پلواما کا محاصرہ کرلیا اورنام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
پلواما اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پلواما کا محاصرہ جاری ہے اوربھارتی فورسز نے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …