ہفتہ , 20 اپریل 2024

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،شاہین شاہ آفریدی کی پانچویں پوزیشن

لاہور: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی5ویں پوزیشن پرآگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی 5ویں پوزیشن پرآگئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد8ویں نمبرپرآگئے۔ بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس کے نتیجے میں حسن علی 11ویں پوزیشن پرآگئے۔اوپنرعابد علی شاندار بیٹنگ کی بدولت 20ویں پوزیشن پرپہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ سرفہرست ہیں۔اسٹیواسمتھ دوسرے اورویلیمسن تیسرے نمبرپرہیں۔ بولنگ میں پیٹ کمنر پہلے نمبرپرہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …