منگل , 23 اپریل 2024

بھارت میں پٹرول سستا ہوگیا

نئی دہلی: نئی دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت اب 95.97 فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل پر بھی ایکسائز ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔

قبل ازیں ایندھن کی قیمتوں میں 27 دنوں تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ 4 نومبر کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی تاکہ قیمتوں کو ریکارڈ کی بلند سطح سے قدرے نیچے لایا جا سکے۔

بھارت میں سرکاری آئل ریفائنریز بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اور ڈالر کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کے نرخوں پر نظر ثانی کرتی ہیں اور ہر ریاست میں الگ الگ قیمتیں ہوتی ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ قیمت ممبئی میں 109 روپے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …